اہم ترین خبریںدنیا

یمن میں مظالم، روسی صدر نے سعودی حکمرانوں کو آیت قرآنی سنا کر آئینہ دکھا دیا

روسی صدر نے کہا مسئلہ یمن کے حل کے لیے اپنے دلوں میں دوسرے انسانوں کے لیے وہی الفت اور محبت پیدا کرنے کی کوشش کریں جس کی طرف اللہ قرآن میں اشارہ فرما رہا ہے

شیعت نیوز: یمن میں مظالم، روسی صدر نے سعودی حکمرانوں کو آیت قرآنی سنا کر آئینہ دکھا دیا۔ ترکی، روس اور ایران کے درمیان شام کے بحران کے حوالے سے سہ فریقی مذاکرات کا ایک دور آج ترکی کے شہر انقرہ میں ہوا ہے۔ تینوں ملکوں کے سربراہان نے شام کے بحران کے فوری حل کی ضرورت کے پیشِ نظر دہشت گردوں کے زیرِ کنٹرول شامی علاقوں کو جلد خالی کروانے، شامی مہاجرین کی بحالی اور شام میں آئینی اصلاحات کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔

انقرہ میں ہونے والے ان سہ فریقی مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے سعودی تنصیبات پر یمنی مزاحمت کے جوابی حملے کے حوالے سے ایک مختصر مگر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔روسی صدر کے بقول سعودی تنصیبات پر حالیہ حملہ ہمارے ایجنڈے کا حصہ تھا نہ ہم نے اس کا کوئی جائزہ لیا ہے۔ البتہ یمن کے حوالے سے ہمارا موقف پوری دنیا کے لیے واضح ہے کہ یمن میں حقیقی معنوں میں ایک بدترین انسانی المیہ رونما ہو رہا ہے۔ اسے رکنا چاہیے اور جو کوئی اس انسانی المیے کو روکنے میں کردار ادا کرے اس کا کردار سراہنے کے قابل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شام کے بحران کے حل میں ایران کا کردار قابل تعریف ہے ولادیمیر پوٹین

روسی صدر نے کہا میں یہاں چونکہ ترکی میں بیٹھ کر بات کررہا ہوں جہاں کے اکثر لوگ مسلمان ہیں لہذا یمن کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے میں قرآن کی وہ آیت کیسے بھول سکتا ہوں کہ جس میں خدا نے فرمایا ہے اے مسلمانو! یاد کرو اس وقت کو جب تم ایک دوسرے کے دشمن تھے اور پھر ہم نے تمہارے دلوں میں ایک دوسرے کے حوالے سے الفت ڈال دی اور تمہارے درمیان صلح کروا دی۔

روسی صدر نے کہا مسئلہ یمن کے حل کے لیے اپنے دلوں میں دوسرے انسانوں کے لیے وہی الفت اور محبت پیدا کرنے کی کوشش کریں جس کی طرف اللہ قرآن میں اشارہ فرما رہا ہے۔ اختلافات آپ کی دوسری ترجیح ہونی چاہیے۔ پہلی ترجیح انسانوں سے محبت اور الفت ہونی چاہیے اور یہی فکر یمن کے بحران کا حل ہے۔روسی صدر شاید کئی عناوین سے آئیڈیل نہ ہو لیکن یمن میں ہونے والے انسانیت سوز مظالم پر پیوٹن کا موقف اور مسئلے کے حل کے لیے قرآنی و انسانی اپروچ پر میں اسے داد دئیے بغیر نہیں رہ سکا۔

[روسی صدر کا اشارہ سورہ آلِ عمران کی آیت نمبر 103 کی طرف تھا۔ جس میں خداوند متعال فرماتا ہے کہ: وَاعْتَصِمُواْ بِحَبْلِ اللّهِ جَمِيعًا وَلاَ تَفَرَّقُواْ وَاذْكُرُواْ نِعْمَتَ اللّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ كُنتُمْ أَعْدَاء فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ فَأَصْبَحْتُم بِنِعْمَتِهِ إِخْوَانًا وَكُنتُمْ عَلَىَ شَفَا حُفْرَةٍ مِّنَ النَّارِ فَأَنقَذَكُم مِّنْهَا كَذَلِكَ يُبَيِّنُ اللّهُ لَكُمْ آيَاتِهِ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ۔]

متعلقہ مضامین

Back to top button