پاکستان کی اہم خبریں

وزیراعظم عمران خان کا پاکستانیوں کے قاتل محمد بن سلمان سے رابطہ،مذمت کے بجائے تعزیت

وزیر اعظم نے یمنی مجاہدین کیجانب سے سعودی آئل فیلڈز پر حملے پر تعزیت پیش کی

شیعت نیوز :وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران سعودی جیلوں میں قید بیگناہ پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے کی گئی وعدہ خلافی باالخصوص حال ہی میں آل سعود کی جانب پاکستانی مزدور محمد عمران کا سر قلم کئے جانے کی مذمت کے بجائے یمنی مجاہدین کی جانب سے سعودی آئل فیلڈز پر حملوں اور اس نتیجے میں ہونے والے بھاری نقصان کی تعزیت پیش کی گئی۔

اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ہزاروں مظلوم یمنی عوام اور اور سینکڑوں پاکستانیوں کے قاتل سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ وزیر اعظم نے سعودی ولی عہد سے گفتگو میں یمنی مجاہدین کی جانب سے سعودی آئل فیلڈز پر حملے اور اس نتیجے میں بھاری نقصان پر اپنی تعزیت پیش کی اور کہا کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :نریندر مودی کی ایماء پر آل سعود کا پاکستانی قیدیوں کی رہائی سے انکار

زرائع کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے محمد بن سلمان سےہونے والی اپنی تمام تر گفتگو میں سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے موقع پر سعودی جیلوں میں قید ہزاروں بیگناہ پاکستانیوں کو رہا کرنے کے حوالے سے کئے گئے وعدوں کی نفی اور آل سعود کی جانب سے بیگناہ پاکستانی قیدیوں کے سفاکانہ قتل عام خصوصاً حال ہیں میں جدہ کی جیل میں قید پاکستانی مزدور محمد عمران کا سر قلم کئے جانے کی مذمت تک کرنا گوارا نا کیا۔

یاد رہے کہ حال ہیں سعودی سفاک ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے ریرینہ دوست بھارتی گجرات کے قصاب نریندر مودی کی درخواست پر سعودی جیلوں میں قید بیگناہ پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے سے انکار کرتے ہوئے بیشتر پاکستانی قیدیوں کے سر قلم کئے جانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button