پاکستان کی اہم خبریں

کرم ایجنسی پارا چنار میں پاک فوج کی سربراہی میں شیعہ و سنی عمائدین کا گرینڈ جرگہ

شیعت نیوز: کرم ایجنسی پارا چنار کے قبائلی عمائدین کی جانب سے گرینڈ جرگہ میں پولیٹیکل انتظامیہ سمیت پاک فوج اور کرم ملیشیاء کے افسران اور متعلقہ قابئلی عمائدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی

اطلاعات کے مطابق کرم ایجنسی پارا چنار کے زیر اہتمام منعقدہ گرینڈ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے بریگیڈیئر اختر علیم نے کہا کہ باوجود اس کے کہ محرم الحرام میں عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ داعش اور تحریک طالبان کی جانب سے کرم ایجنسی پر حملوں کے خطرات موجود تھے، قبائلی عمائدین اور عوام کے تعاون سے تمام مجالس اور جلوسوں کا انعقاد پرامن طریقے سے ہوا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور علاقے کی ترقی کیلئے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں :کرم ایجنسی، افغان سرحد سے وہابی دہشتگردوں کا حملہ، ایف سی اہلکار شہید

گرینڈ گرگہ سے خطاب کرتے ہوئے حاجی سردار حسین نے کہا کہ ہم بارڈر کے اس پار سفاک تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے جمع اور مظبوط کئے جانے کے حوالے سے باخبر ہیں،لیکن کرم ایجنسی کے شیعہ و سنی عوام داعش کے خطرے سے نبرد آزما ہونے کے لئے پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ ہر محاذ پر موجود ہوں گے اور ان شاء اللہ پاکستان کی سالمیت کیلئے کسی قسم قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

گرینڈ  جرگے میں نئے تعینات ہونے والے بریگیڈیئر نجف عباس، کمانڈنگ آفیسر لیفٹننٹ کرنل محمد جاوید، کمانڈنٹ کرم ملیشیا اور دیگر فوجی افسران نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button