پاکستان

خیرپور ناتھن شاہ میں متحدہ مجلس عمل کے دہشتگردوں کا جلوس عزاء پر حملہ

شیعت نیوز: خیرپور ناتھن شاہ ضلع دادو میں مولوی اسحاق کی سربراہی میں متحدہ مجلس عمل کے دہشتگردوں کا یوم عاشور کے جلوس کے شرکاء پر پتھراؤ، 50 سے زائد مومنین زخمی۔ مقامی مومنین کے شدید احتجاج پر شیعہ علماء کونسل ضلع دادو کی قیادت کا عزاداروں کو معاملہ رفع دفع کرنے کا مشورہ ۔

اطلاعات کے مطابق خیرپور ناتھن شاہ ضلع دادو کے مومنین یوم عاشور کے مرکزی جلوس میں شرکت کے لئے جاتے ہوئے جیسے ہی علمدار چوک بس اسٹاپ پر واقع مدینہ مسجد کے سامنے پہنچے تو وہاں جمیعت علمائے اسلام تحصیل خیرپور ناتھن شاہ کے مولوی اسحاق،مولوی انور کوہارو،مولوی تاج کوہارو اور امین ہالو کی قیادت میں پہلے سے گھات لگائے ہوئے متحدہ مجلس عمل کے دہشتگردوں نے شرکائے جلوس پر پتھروں اور شیشے کی بوتلو سے حملہ کر دیا، جس سے 50 سے زائد عزادار زخمی ہوگئے، جبکہ اس موقع پر مقامی پولیس خاموشی تماشائی بنی کھڑی رہی ۔

یہ بھی پڑھیں :نوشہروفیروز میں کالعدم وہابی دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ کاخواتین عزاداروں پر حملہ

عزاداروں کی جانب سے احتجاج پر مقامی تھانے کے افسران نے مولوی اسحاق سمیت دیگر تکفیری مولویوں کو پولیس کی نگرانی میں موقع واردات سے فرار کروا دیا ۔ مقامی مومنین نے متحدہ مجلس عمل کی رکن جماعت شیعہ علماء کونسل ضلع دادو کے رہنماؤں کو جب اس حملے کی اطلاع دی تو شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤ ں نے عزاداروں کو معاملہ رفع دفع کرتے ہوئے عزاداری کو جاری رکھنے کا مشورہ دیا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button