اہم ترین خبریںپاکستان

مفتی عمر کی نواسہ سولؐ امام حسینؑ کی شان میں بدترین گستاخی

شیعت نیوز:تکفیری مفتی عمر نے جنگ کربلااور شھادت امام حسینؑ کو (معاز اللہ )سو فیصد جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہاکہ نا تو حسینؑ حق کے لئے لڑ ے،نا ہی اسلام کے لئے قربان ہوئے،اور کربلا میں نا حق و باطل کی جنگ تھی اور نا ہی اسلام اور کفر کے درمیان جنگ تھی۔

تفصیلات کے مطابق جامع مسجد بلال احمد پور سیال کے پیش امام مفتی محمد عمر نے کہا ہے کہ یہ جو شعر پڑھا جاتا ہے کہ قتل حسینؑ اصل میں مرگ یزید ہے، اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد ۔۔۔اور کہا جاتا ہے کہ اگر امام حسینؑ کربلا نا جاتے تو اسلام زندہ نا رہتا۔۔ سب جھوٹ ، جہالت اور لاعلمی پر مبنی ہے۔مفتی عمر نے کہا کہ کیا اہلبیتؑ اسلام کے ٹھیکیدار تھے کہ جو امام حسینؑ اپنے گھر کی عورتوں،بچوں،بچیوں،جوانوں کو لے کر کربلا پہنچے اسلام کو بچانے کے لئے ؟کیا اہلبیتؑ کے علاوہ تمام مسلمان کافر تھے ؟ کیا کسی کو کربلا میں دین مردہ ہوتا نا دکھائی دیا جو باقی مسلمان کہ جن میں اس وقت ایک کثیر تعداد صحابہ کی بھی تھی جنگ کربلا پر خاموش بیٹھے رہے ؟ کیا پوری دنیا میں اسلام مر چکا تھا کہ جو کوئی حسینؑ کی طرح نا نکلا ۔۔؟

 

یہ بھی پڑھیں :پیپلزپارٹی کے گڑھ لاڑکانہ میں کالعدم سپاہ صحابہ کےدہشتگرددلبرجتوئی کی امام مہدی عج کی شان میں بدترین گستاخی

مفتی عمر نے واقعہ کربلا اور شھادت حسینؑ کو پوری امت مسلمہ پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوفہ میں سفیر حسینؑ حضرت مسلم بن عقیلؑ کی شھادت کی خبر ملنے کے بعد امام حسینؑکوفہ کیوں نا پہنچے اور راستے سے ہی واپس کیوں پلٹ گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button