اہم ترین خبریںپاکستان

داعشی دہشت گردوں کیخلاف گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی

شیعت نیوز:سی ٹی ڈی نے حساس اداروں کے افسران کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کرنے والے 2 داعشی دہشت گردوں گرفتار کر تے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر کے مزید تفتیش کے لئے نامعلوم منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے علی پور چوک گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے عالمی تکفیری دہشتگرد جماعت داعش سے تعلق رکھنے والے 2 تکفیری داعشی دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار تکفیری دہشت گردوں محمد اکمل اور غلام حسین سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود سمیت نفرت انگیز لٹریچر اور نقدی برآمد کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :کراچی : داعش کے رابطہ کا ذریعہ ٹیلی گرام ہے، گرفتار داعشی دہشتگرد کا انکشاف

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں نے حساس اداروں کے افسران کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی تھی، لیکن بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button