عراق

آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی کا مظلومین کشمیر کی مدد کیلئے فتویٰ

ہر مسلمان شرعی فریضے کے مطابق کشمیریوں کو ظالم سے نجات دلانے کے لئے کوشش کرے

شیعت نیوز:عراق میں مقیم پاکستان سے تعلق رکھنے والے آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی نے مظلوم کشمیری عوام کی مدد کیلئے فتویٰ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر مسلمان شرعی اور اخلاقی فریضے کے مطابق کشمیریوں کو ظالم اور ظلم سے نجات دلانے کے لئے کوشش کرے۔

یہ  بھی پڑھیں :کشمیر کے مظلوم مسلمان کربلا کو اپنے لئے مشعلِ راہ قرار دے کر ظالم کے مقابلے میں ڈٹ جائیں،علامہ مقصودڈومکی

آیت اللہ بشیر حسین نجفی کے لاہور آفس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق آیت اللہ حافظ بشیر حسین نے کہا ہے کہ کشمیر کے باشندوں خصوصاً مسلمانوں کے موجودہ حالات تشویشناک ہیں، جن کو سن کر دل کو درد محسوس ہو رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان خدا کی رحمت اور ہماری وفادار، فدا کار، مخلص اور بہادر پاک افوج کی جانفشانی سے محفوظ ہے۔ آیت اللہ بشیر نجفی نے مزید کہا کہ آج تک فوج نے کشمیریوں کی مدد میں کوئی کوتاہی برتی نہ ایسا ہوگا۔ خدا کرے وہ دن قریب ہو کہ کشمیریوں کو ان کی موجودہ حالت زار سے خدا نجات دے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button