اہم ترین خبریںپاکستان

اوکاڑہ، جلوس عزا پر پنجاب پولیس کے یزیدی اہلکاروں کا دھاوا

بانیان مجلس وجلوس عزاکا کہناہے کہ کئی دہائیوں سے نکالے جانے والے اس روائتی جلوس میں پولیس انتظامیہ کی جانب سے گذشتہ دو برس سے رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں ۔

شیعت نیوز: حجرہ شاہ مقیم قلعہ سوندھا سنگھ اوکاڑہ میںروائتی جلوس امام حسین ؑپرپنجاب پولیس کے یزیدی اہلکاروں کا دھاوا۔عزاداروں پر بہیمانہ لاٹھی چارج،

ذرائع کے مطابق حجرہ شاہ مقیم قلعہ سوندھا سنگھ میں 3محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ قصر عباس ؑ سے برآمد ہوکر اپنے مقررکردہ روٹ سے ہوتا ہوابیت الحمد خصریٰ ٹاؤن میں اختتام پزیرہونا تھا۔بانیان مجلس وجلوس عزاکا کہناہے کہ کئی دہائیوں سے نکالے جانے والے اس روائتی جلوس میں پولیس انتظامیہ کی جانب سے گذشتہ دو برس سے رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور ہائی کورٹ کا حکم ہوا میں اڑا دیا، ڈی پی اوکوہاٹ کا امام بارگاہ کی سیل کھولنے سے انکار

منتظمین نے کہاکہ ہمارے پاس معزز ہائی کورٹ کا آرڈز موجود ہیں اس کے ساتھ ہی ہم نے تمام متعلقہ اداروں اور افسران بالا کو براہ راست درخواستیں بھی داخل کی ہوئی ہیں اس کے باوجود پولیس نے سکیورٹی فراہم کرنے کے بجائے جلوس عزا پر دھاوا بولا۔متعلقہ ایس ایچ او رانا عمران ٹیپواور ان کی ٹیم نے عزداروں سمیت بانی جلوس پر شدید تشدد کیا اور بدترین لاٹھی چارج کرکے جلوس کو آدھے راستے میں روک کرمنزل مقصود تک نہیں پہنچنے دیا۔

منتظمین جلوس نے کہاکہ پرامن جلوس عزا میں غیر اخلاقی اورغیر جمہوری اقدامات پرعدالت عالیہ اور مقتدر شخصیات سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس انتظامیہ کی جانب سے روائتی جلوس عزاکو معزز عدالت کی جانب سے اجازت نامہ موجود ہونے کے باوجود روکنے جانے، عزاداروں پر تشدد کرنے ، جلوس عزا میں رکارٹ ڈالنے اورعدالتی حکم نامے کی توہین کے جرم میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button