اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

پاکستان اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کے حوالے سے پاک فوج کا اہم انکشاف

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ ہم نےملک میں امن قائم کرلیا ہے،آہستہ آہستہ افغان بارڈر پر باڑ لگا ئیں گے

شیعت نیوز: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کےڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے 2 ایٹمی قوتوں کے پاس جنگ کا آپشن نہیں ہوتا ، ایکسٹینشن کیلئے آرمی چیف کی کوئی خواہش نہیں تھی۔سوشل میڈیا پر باتیں محض باتیں ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی میں موجود ہر جوان کی خواہش ہوتی ہے کہ طویل سروس کے بعد ریٹائرمنٹ لے کر نارمل زندگی گزارے،آرمی چیف کی بھی یہی خواہش تھی۔انہوں نے ایکسٹینشن لینے کی کوئی خواہش نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کسی بھی قیمت اسرائیل کو تسلیم نہیں کریگا، ڈاکٹر شیرین مزاری

انہوں نے کہا کہ اسرائیل سے تعلقات کی بات محض پراپیگنڈا ہے،یہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کو ناکام بنانے کیلئے شوشہ چھوڑا گیا ہے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ ہم نےملک میں امن قائم کرلیا ہے،آہستہ آہستہ افغان بارڈر پر باڑ لگا ئیں گے،بھارت کو یہی ڈر ہے کہ پاکستان مغربی سرحد سے فارغ ہوگیا تو اس کی ساری توجہ مشرقی سرحد پر ہوگی۔ریاستیں پریس کانفرنس یا میڈیا پر آکر جواب دینے کا نہیں بتاتیں۔جواب سوچ لیا جاتا ہے تو کردیا جاتا ہے،یہ بات بھارت بھی ذہن میں ڈال لے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button