اہم ترین خبریںایران

چیف جسٹس آف ایران کا مظلوم کشمیریوں سے متعلق اہم مطالبہ سامنے آگیا

چیف جسٹس علامہ "سید ابراہیم رئیسی" نے بھارت اور پاکستان سے کشمیری عوام کے حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کیا۔

شیعت نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام سید ابراہیم رئیسی نے دنیا کی ساری عدالتی اور حقوقی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں کے حقوق کی پامالی کی اجازت نہ دیں۔

چیف جسٹس علامہ "سید ابراہیم رئیسی” نے بھارت اور پاکستان سے کشمیری عوام کے حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ سپریم لیڈر ایران حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے بھی حالیہ دنوں میں وادی کشمیر میں مسلمانوں کی ابتر صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیر کے تہذیب یافتہ عوام سے انصاف پر مبنی رویہ اختیار کرے۔

یہ بھی پڑھیں: مسئلہ کشمیر،ایران نے مسلمان ملک ہونے کا حق ادا کیا، جس پر ہم بہت شکر گزار ہیں،سینیٹر محمد علی سیف

انہوں نے مزید فرمایا کہ ایران کے بھارت سے اچھے تعلقات تو ہیں مگر ہماری توقع ہے کہ بھارت منصفانہ رویہ اپنائے اور کشمیر کی تہذیب یافتہ قوم پر جبر نہ کیا جائے۔

سپریم لیڈر نے فرمایا کہ کشمیر کی حالیہ صورتحال اور پاکستان و بھارت کے درمیان اختلافات کی اصل وجہ خبیث برطانیہ ہے جو برصغیر میں ایسے حالات پیدا کرکے یہ علاقہ چھوڑ گیا۔

انہوں نے مزید فرمایا کہ برطانیہ نے کشمیر کے مسئلے کو طول دینے کے لئے خطے پر اس زخم کو تازہ رکھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button