اہم ترین خبریںپاکستان

آج ہمارے معاشرے کی کمزوریوں اور انتشار کا بنیادی سبب قر آن اور اہلبیتؑ سے دوری ہے،علامہ ناظر تقوی

اگر انسان قرآن اور اہلبیتؑ کے دامن کو تھام لے، تو انسان کمال اور ارتقاء کی منزل کو طے کر سکتا ہے۔

شیعت نیوز: معروف عالم دین اور شیعہ علما کونسل سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ آج ہمارے معاشرے کی کمزوریوں اور انتشار کا بنیادی سبب قر آن اور اہلبیتؑ سے دوری ہے۔ پیام ولایت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مسجد حسنین جعفر طیار سوسائٹی کراچی میں منعقد عشرہ مجالس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناظر تقوی نے مزید کہا کہ پیغمبر اکرمﷺ نے انسانیت کی ہدایت اور رہنمائی کیلئے قر آن اور اہلبیتؑ کی طرف رہنمائی فرماتے ہوئے کہا کہ جس نے بھی قرآن اور اہلبیتؑ کے دامن سے اپنے آپ کو منسلک کیا، میں ضمانت دیتا ہو کہ وہ کبھی گمراہ نہیں ہوگا، اگر انسان قرآن اور اہلبیتؑ کے دامن کو تھام لے، تو انسان کمال اور ارتقاء کی منزل کو طے کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں جاری مظالم کے بعدہندوستان کے منہ سے اب سیکولر کا نقاب اٹھ چکا ہے، علامہ ناظرتقوی

انہوں نے کہا کہ خدا نے قرآن کو تربیت و انسان سازی کیلئے نازل کیا ہے، تاکہ اس کے احکامات پر عمل کرکے معاشرہ ترقی و کمالات کی شاہراہ پر گامزن ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن ہمیں وحدت کا پیغام دیتا ہے اور قرآن کی تعلیمات پر عمل کرکے ہم انسانیت کی رہنمائی کر سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button