اہم ترین خبریںپاکستان

حکومت محرم الحرام میں امن عامہ کوقائم اور عزاداروں کو درپیش مشکلات کوحل کرے، علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایک ماہر ڈاکٹر کو گذشتہ روز ٹارگٹ کلنگ میں شہید کیا گیا جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

شیعت نیوز: حکومت محرم الحرام میں امن عامہ اور عزاداروں کو درپیش مشکلات کوحل کرئے۔مجالس عزاء و جلوس ہائے عزاء پر قدغن لگانے کی سابقہ دور حکومت کے معتصبانہ روش کو اب بند ہوناچاہئے یہ سراسر غیر آئینی اور مذہبی آزادی کے خلاف ہے 75افراد پر پابندی لگائی گی ہے جو کہ ناقابل قبول ہے بیلنس پالیسی کے تحت بزرگ علما اور ذاکرین پر پنجاب سمیت ملک کے دیگر شہروں میں زبان بند ی کو ختم کیا جائے ان خیالات کا اظہا رسربراہ مجلس وحد ت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایک ماہر ڈاکٹر کو گذشتہ روز ٹارگٹ کلنگ میں شہید کیا گیا جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ چار دیواری کے اندر مجالس عزاء پر کسی قسم کی اجازت کی ضرورت نہیں ایسے غیر آئینی و غیر قانونی اقدامات کو فی الفور ختم کیا جائے۔بیلنس پالیسی کے تحت علما و ذاکرین کی بنجاب سمیت ملک کے دیگر شہروں میں زبان بندی ختم کی جائے اور جیلوں میں قید ملت جعفریہ کے اسیران کو عزادری سید شہداء منانے میں انتظامیہ معاونت کرئے۔

یہ بھی پڑھیں: سربرا ہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کا محرم الحرام 1441ھ کے آغاز پر ملت اسلامیہ کے نام پیغام

انہوں نے مذید کہا کہ نہایت افسوس ناک بات ہے کہ ملک میں جبری گمشدگی کا سلسلہ تاحال جاری ہےمتعدد بار حکومت اور اداروں کو جبری گمشدہ افراد کی لسٹیں فراہم کی گئی ہیں لیکن تاحال کوئی پتہ نہیں چلابے گناہ جبری گمشدہ عزاداران کو فوری بازیاب کیا جائےچیف آف آرمی سٹاف، چیف جسٹس اورسمیت مقتدر قوتوں سے اپیل ہے کہ ہمارے ساتھ ہونی والی ناانصافیوں کا نوٹس لیں۔

انہوں نے مذید کہا کہ کوہاٹ انتظامیہ عدالتی فیصلے کے باوجود اہل تشیع کی مذہبی آزادی کی راہ میں حائل ہو رہی ہے ضلعی انتظامیہ مسجد کے لئے جگہ فراہم نہیں کر رہی اور مخصوص جگہ پر نماز پڑھنے والوں پر ایف آئی آرز کاٹ رہی ہے کے پی کے حکومت ضلعی انتظامیہ کے معتصبانہ اقدامات پر فوری ایکشن لے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button