اہم ترین خبریںپاکستان

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی عالمی یوم علی اصغرؑ 6 ستمبر بروز جمعہ کو منایا جائے گا

تقریب میں مائیں اپنے شیر خوار بچوں کو ہمراہ لائیں گے، جنہیں سبز لباس پہنائے جائیں گے اور ماتھے پر ’’یا صاحب الزمانؑ‘‘ کی پٹی باندھی جائے گی

شیعت نیوز: دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی عالمی یوم علی اصغرؑ 6 ستمبر بروز جمعہ کو منایا جائے گا۔لاہور میں یوم علی اصغرؑ کی مرکزی تقریب شام 4 بجے قومی مرکز شادمان میں ہوگی۔

تقریب میں مائیں اپنے شیر خوار بچوں کو ہمراہ لائیں گے، جنہیں سبز لباس پہنائے جائیں گے اور ماتھے پر ’’یا صاحب الزمانؑ‘‘ کی پٹی باندھی جائے گی۔

یا صاحب الزمانؑ کی پٹی کا مقصد یہ عزم کرنا ہے کہ مائیں امام زمانہؑ سے عہد کرتی ہیں کہ وہ اپنے بیٹے کو آپؑ کے مشن کیلئے پیش کر رہی ہیں۔ تقریب میں میدان کربلا میں بچوں کے کردار پر روشنی ڈالی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں عالمی یوم علی اصغرؑ ، تصویری رپورٹ

یاد رہے کہ ہر سال محرم الحرام کے پہلے جمعہ کو عالمی یوم علی اصغر علیہ السلام کے عنوان سے منایا جاتا ہے۔ اس دن مائیں اپنے شیرخوار بچوں کے ہمراہ عزا خانوں کا رخ کرتی ہیں اور کربلا کے ننھے شہید کو بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے،

ان کے مصائب کا تذکرہ کیا جاتا ہے اور مائیں اس عزم کا اظہار کرتی ہیں کہ اپنی اولادوں کو نقش شہدائے کربلا پر چلنے کی ترغیب دیں گی اور انہیں مشن امام زمان علیہ السلام کے لئے نذر کرتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button