اہم ترین خبریںعراق

اسرائیلی حکومت کو عراقی صدر برہم صالح کا سخت انتباہ

شیعت نیوز : عراقی صدر برہم صالح نے اسرائیلی حکومت کو عوامی رضاکارفورس الحشد الشعبی کے اڈوں پر حملوں کے سنگین نتائج کی بابت خبردار کیا ہے۔

عراق کے ایوان صدر کے ترجمان حسن جہاد نے بتایا کہ عراقی صدر برہم صالح نے اسرائیلی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الحشد الشعبی کے اڈوں پر اسرائیلی حملوں کی تکرار کی صورت میں حالات کنٹرول سے باہر ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق میں فتح کا عزم کے زیر عنوان کارروائیاں کافی اہم ہیں۔ عبدالمہدی

عراقی صدر کے ترجمان نے کہا کہ الحشد الشعبی عراق کی ایک پیشہ ور اور مستقل فورس ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ اتوار کو اسرائیلی حکومت کے ایک ڈرون طیارے نے عراقی صوبے الانبار کے سرحدی شہر القائم میں عراق کی عوامی رضا کار فورس الحشد الشعبی کی دوگاڑیوں پر حملہ کیا ہے۔

اس سے پہلے عراق میں الحشد الشعبی کے مختلف اڈوں کو بھی اسرائیلی حکومت کے ڈرون طیاروں نے نشانہ بنایا تھا۔

عراق میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں عوامی رضاکارفورس الحشد الشعبی کی پئے درپئے کامیابیوں کے بعد امریکہ اور اسرائیلی حکومت نے اس فورس پر اپنا دباؤ بڑھا دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button