پاکستان کی اہم خبریں

عمران خان سے چینی فوج کے اہم عہدیدار کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر بات چیت

شیعت نیوز : وزیراعظم عمران خان سے چینی فوج کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین نے ملاقات کی۔ جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چینی فوج کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژو نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، جس میں پاک چین باہمی دلچسپی کے امور سمیت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : کیا دنیا خاموشی کیساتھ مقبوضہ کشمیر میں بھی بوسنیا جیسے فسادات دیکھے گی؟عمران خان

ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاک چین تعلقات خطے کے امن اور استحکام کے لئے انتہائی اہم ہیں۔

انہوں نے کشمیر میں بھارت کی غیر قانونی اور یک طرفہ کارروائیوں کا معاملہ بھی اُٹھا دیا اور کہا کہ بھارت تین ہفتوں سے لاکھوں کشمیریوں کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے، کرفیو اور لاک ڈاؤن سے خطے کے قیام امن کو شدید خطرہ لاحق ہے، بھارت معاملے سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے جھوٹی کارروائی کر سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button