اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

عرب حکمرانوں کا قاتل مودی کو اعلیٰ ایوارڈ دینا شرمناک ہے، شاہ عبدالحق قادری

شیعت نیوز: جماعت اہلسنّت کراچی کے امیر علامہ شاہ عبدالحق قادری نے کہا ہے کہ مودی حکومت کشمیرہوں پر اذیت ناک مظالم ڈھا رہی ہے اور متحدہ عرب امارات و بحرین کے حکمرانوں کا مسلمانوں کے قاتل مودی کو ایوارڈ دینا شرمناک اور مظلوم کشمیروں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔

کراچی میں اہلسنّت انجمنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ عبدالحق قادری نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بزور طاقت غاصبانہ قبضہ کئے ہوئے انسانی حقوق بری طرح پامال کر رہا ہے، جموں و کشمیر میں حریت پسند اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، کشمیروں کو حق خودارادیت سے محروم نہیں کیا جا سکتا، بھارت کو مقبوضہ کشمیر پر اپنا یکطرفہ اقدام واپس لینا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : عربوں نے مودی کو ایوارڈ جبکہ ترکی، ایران اور ملائیشیا نے ہمارا ساتھ دیا ہے۔ شیریں مزاری

شاہ عبدالحق قادری نے کہا کہ مسلم حکمران اپنے مفادات، خود غرضی اور اقتدار کے دوام کی خاطر مودی حکومت کے مظالم کے خلاف احتجاج سے گریزاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیوں کے سبب لاکھوں لوگ کھانے پینے کی اشیاء خوردنوش اور علاج و ادویات سے محروم قید کی زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی درندے کشمیری خواتین کی عزتیں پامال کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button