اہم ترین خبریںایران

صیہونی حکومت کی جنونی حرکتیں در حقیقت اس کی آخری چھٹپٹاہٹ ہے۔

شیعت نیوز: ایران کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی نے عراق، شام اور لبنان میں صیہونی حکومت کے حملوں کو اس کی جنونی حرکت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تل ابیب کی آخری چھٹپٹاہٹ ہے۔

جنرل قاسم سلیمانی کے ٹوئیٹر ہینڈل سے یہ ٹویٹ کیا گیا کہ یقینی طور پر یہ صیہونی حکومت کی آخری چھٹپٹاہٹ ثابت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کی بڑی دھمکی، اسرائیل کے ہر قسم کے ڈرون کو تباہ کردیں گے

اسرائیل نے ایک ہفتے کے اندر شام، عراق اور لبنان میں متعدد حملے کئے ہیں ۔ شام کے دار الحکومت دمشق کے قریب عقربا نامی علاقے میں ایک گھر پر ہونے والے حملے میں حزب اللہ لبنان کے دو مجاہد شہید ہوگئے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے دعوی کیا کہ تل ابیب نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر بڑے حملے کے منصوبے کو ناکام بنانے کے لئے یہ حملہ کیا ہے۔

در اصل شامی فوج کی مسلسل کامیابیوں سے صیہونی حکومت بری طرح بوکھلا گئی ہے اور استقامتی محاذ کی مسلسل کامیابیوں نے اس کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button