دنیا

امریکہ کو سب سے پہلے ایران مخالف پابندیاں کو اُٹھانا چاہیے۔ روس

شیعت نیوز : اقوام متحدہ میں تعینات روسی نمائندے نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی پالیسی کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

یہ بات دیمیتری پولیانسکی نے منگل کےروز نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے امریکی وزیر خارجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے سب سے پہلے ایران مخالف امریکی پابندیوں کو اُٹھانا چاہیے۔

روسی عہدیدار نے امریکہ کی جانب سے قرارداد 2231 کی خلاف ورزی کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کچھ بین الاقوامی قوانین کو نظر انداز کر کے اس قرارداد پر عمل درآمد کرنے والے ممالک کو سزا دے رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button