اہم ترین خبریںدنیا

شیخ ابراہیم زکزاکی و اہلیہ کو بھارت میں قتل کرنے کی سازش بے نقاب

شیعت نیوز: اسلامی تحریک نائیجیریا کے قائد شیخ ابراہیم زکزاکی اور انکی اہلیہ کو بھارت میں قتل کرنے کی بین الاقوامی سازش بے نقاب ہوچکی ہے۔

ملکی اور بین الاقوامی رائے عامہ کے دباؤ کے تحت شیخ زکزاکی اور انکی اہلیہ کو علاج کے لئے بیرون ملک منتقل کرنے کے عدالتی فیصلے پر نائیجیریا کی حکومت عمل کرنے پر مجبور ہوگئی تو ایک گہری سازش کے تحت انکے علاج کے لئے بھارت کے اسپتال کا انتخاب کیا گیا۔

یاد رہے کہ شیخ زکزاکی اور انکی اہلیہ کو نائیجیریا کی ریاستی فورسز نے فائرنگ اور تشدد کرکے شدید زخمی حالت میں گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا تھا اور وہاں بھی ان پر تشدد کا سلسلہ جاری رہا اور انہیں مطلوبہ طبی امداد فراہم نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: حق کی فتح، عدالت نے شیخ زکزاکی کو بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دیدی

بعد ازاں انہیں جھوٹے مقدمات میں ملزم قرار دے کر قید کو طول دیا جاتا رہا۔

اس پورے عرصے میں انکے حامیوں اور انکی تحریک نے مکمل طور پر امن احتجاج اور قانونی جنگ لڑ کراپنا اور قائدین کا دفاع کیا۔

پانچ اگست کو انکی بیرون ملک منتقلی برائے علاج کے عدالتی فیصلے پر بھی سستی سے عمل کیا گیا۔

شیخ زکزاکی اور انکی اہلیہ بدستور نائیجیریا کی سیکیورٹی فورسز کی تحویل میں ہی ہیں اور بھارت کے ایک اسپتال میں انکو جس طبی امداد کی ضرورت ہے، وہ اس علاج کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

اور نہ صرف وہ بلکہ اس وقت بھارت میں امریکا سمیت بعض دیگر غیر ملکی اداروں کے ایجنٹ بھی اس مشترکہ سازش پر عمل کے لئے موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نائیجیریا کے شیعہ مسلمانوں پر پولیس کی اندھا دھند فائرنگ/ شیخ زکزاکی کے ۴۲ حامی شہید اور زخمی

نائیجیریا کی موجودہ حکومت بیک وقت امریکی، اسرائیلی و سعودی اتحاد کا جزو لاینفک ہے اور ان سبھی کا اصل منصوبہ یہ ہے کہ شیخ ابراہیم زکزاکی اور انکی اہلیہ کو بھارت کے اسپتال میں ہی اس طرح قتل کردیا جائے کہ دنیا پر ظاہر بھی نہ ہونے پائے کہ انہیں قتل کیا گیا۔

اس کے لئے وہ بھارتی اسپتال کے ڈاکٹروں کو بھی دباؤ میں رکھے ہوئے ہیں اور جس نوعیت کی طبی امداد درکار ہے، اس سے ڈاکٹرز کو روک رہے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ شیخ ابراہیم زکزاکی اور انکی تحریک کے قائدین نے اس ضمن میں بیانات جاری کرکے خبردار کیا ہے۔

البتہ شیخ زکزاکی کے حامیوں پر مشتمل عالمی سطح کی فری زکزاکی موومنٹ کے رہنماؤں نے متنبہ کیا ہے کہ نائیجریا کی حکومت اور اسکے اتحادی حکمران اپنی اس مذموم سازش سے دستبردار ہوجائیں اور شیخ زکزاکی اور انکی اہلیہ کو علاج کے لئے ایسے ملک منتقل کیا جائے جہاں دوران علاج بھی ا نکی زندگی خطرے میں نہ ہو۔

متعلقہ مضامین

Back to top button