اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ باقر زیدی کی ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے رہنماء کی جبری گمشدگی کی مذمت

شیعت نیوز: ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی نے اسلام آباد سے لاپتہ ہونے والے ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کےڈپٹی سیکریٹری جنرل اور آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدر یافث نوید ہاشمی کے اغوا کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد جیسے اہم اور حساس شھر سے معروف قانون دان کا لاپتہ ہونا دارالحکومت کی سیکیورٹی پر مامور اسلام آباد پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،۔

یہ بھی پڑھیں :معروف قانون دان اور آئی ایس او کے مرکزی رکن نظارت یافث ہاشمی اسلام آباد سے لاپتہ

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری ایک بیان میں علامہ باقر زیدی کا کہنا تھا کہ آج جبکہ ملت جعفریہ پاکستان مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس کی اپیل پر مظلومین کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے "یوم یکجہتی کشمیر” منانے جا رہی ہے تو وفاقی دارالحکومت سے ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے رہنماء کا اغوا ہونا باعث تشویش ہے۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کراچی دھرنے میں شیعہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ سے ملاقات

انہوں نے کہا کہ ملتان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق نائب صدر یافث نوید ہاشمی کا شمار وطن کے باوفا اور جانثار فرزندوں میں ہوتا ہے، ایسے ہونہار فرزندوں کے اغوا کیخلاف وفاقی حکومت کو فوری ایکشن لینا چاہئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button