پاکستان

علامہ باقر عباس زیدی کی ایم ڈبلیوایم کےوفدکے ہمراہ کمشنر کراچی سے ملاقات

ایام عزا سے قبل ضلعی انتظامیہ اورمجلس وحدت مسلمین کے نمائندوں کے مابین ملاقاتوں اور ضلعی سطح پر فوکل پرسنزکی نامزدگی کے حوالےسے اورباہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا باقر عباس زیدی کی وفدکے ہمراہ کمشنر کراچی افتخار شہلوانی سے ملاقات۔کمشنر آفس میں ہونےوالی ملاقات میں شہر میں حالیہ بارشوں کی پیشن گوئی پر انتظامیہ کو مجلس وحدت مسلمین کے تعاون کی یقین دہانی۔

ایم ڈبلیوایم کے وفدکی جانب سے علاقائی بنیادی امور کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر زوردیا گیا۔ ایام عزا سے قبل ضلعی انتظامیہ اورمجلس وحدت مسلمین کے نمائندوں کے مابین ملاقاتوں اور ضلعی سطح پر فوکل پرسنزکی نامزدگی کے حوالےسے اورباہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

یہ بھی لازمی پڑھیں: ہم اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کی مدد کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، علامہ باقرعباس زیدی

کمشنر کراچی نےایم ڈبلیوایم کے وفدکو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔مجلس وحدت مسلمین اور کمشنر کراچی آفس کے مابین رابطہ کو تقویت دینے کی تجویز پردو طرفہ فوکل شخصیات کا تعین کیا گیا ۔شہداء کے لواحقین کو باقی ماندہ معاوضہ جلد ادا کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی گئی ۔اس موقع پر ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری علی حسین نقوی، کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل مولانا صادق جعفری اور علامہ مبشر حسن موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button