اہم ترین خبریںپاکستان

کوئٹہ پھر لہولہو!تکفیری دہشتگردوں کے بم دھماکے میں1شیعہ ہزارہ شہید متعددزخمی

حیدری مارکیٹ کوئٹہ میں کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے تکفیری وہابی دہشتگردوں کے بم دھماکے کے نتیجے میں1شیعہ ہزارہ مسلمان شہری شہید جبکہ ایک درجن سے زائد شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔

شیعت نیوز: کوئٹہ میں تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں شیعہ نسل کشی کا ایک اور بدترین واقعہ،حیدری مارکیٹ کوئٹہ میں کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے تکفیری وہابی دہشتگردوں کے بم دھماکے کے نتیجے میں1شیعہ ہزارہ مسلمان شہری شہید جبکہ ایک درجن سے زائد شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں شیعہ نسل کا سلسلہ نہ رک سکا، آج پھر دن دہاڑےسعودی فنڈڈ ملک دشمن کالعدم وہابی تنظیم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے سفاک دہشتگردوں نے کوئٹہ کے مصروف ترین مقام حیدری مارکیٹ میں بم دھماکہ کرکے1شیعہ ہزارہ شہریوں کو بے دردی سے شہید جبکہ ایک درجن سے زائد شیعہ سنی شہریوں کو شدید زخمی کردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ،باچا خان چوک پرتکفیری دہشت گردوں کے بم دھماکے میں 5شہری شہید درجنوں زخمی

ذرائع کے مطابق شہید ہونے والے کی شناخت عبد الحسین ولد محمد حیدرقوم ہزارہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں ہونے والوں کی شناخت (1)سید محمد علی والد میرافضل قوم ہزارہ(2)حسین علی والد نوروزعلی قوم ہزارہ(3)علی جان والد علی گوہر قوم یوسفزئی (4)فاروق والداخترمحمد قوم دورونی(5)محمدابراھیم والد محمدرضا قوم ہزارہ(6)عبدالحسن والد قاسم علی (7)سراج الدین والد محمدعیسی قوم کاکڑ(8)عباس علی والد غلام سخی ہزارہ(9) محمد جان والد امان اللہ قوم اچکزئی کے نام سے ہوئی ہے ۔جبکہ چند نامعلوم افراد بھی زخمیوں میں شامل ہیں جنہیں ٹراما سینٹر سنڈیمن صوبائی اسپتال کوئٹہ طبی امدادفراہم کی جارہی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button