اہم ترین خبریںپاکستان

لاہور،جبری گمشدہ ہونے والےشیعہ جوان حکیم عابدی گھر پہنچ گئے

شیعت نیوز:لاہور سے لاپتہ ہونیوالے شیعہ نوجوان و علامہ جواد نقوی کے دست راست سید حکیم عابدی کئی ہفتوں کی گمشدگی کے بعد گھر پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کئی ہفتے قبل لاہور سے علامہ جواد نقوی کے دست راست سید حکیم عابدی کو پولیس وردیوں میں ملبوس افراد نے اغواء کیا اور وہ ہفتوں تک لاپتہ رہے۔

سوشل میڈیا پر سید حکیم عابدی کے چاپنے والوں نے ان کی جبری گمشدگی کیخلاف مہم چلائی تھی جبکہ ان کے گھر والوں نے قانونی چارہ جوئی شروع کر رکھی تھی تاہم اب وہ اپنے گھر واپس پہنچ گئےہیں۔

جبری طور پر گمشدگیوں کے متعلق پورے پاکستان میں سخت تشویش پائی جاتی ہے، عمران خان نے اقتدار میں آنے کے بعد یہ سلسلہ رکوانے کا اعلان کیا تھا لیکن انکا یہ وعدہ ابھی تشنہ تکمیل ہے۔

پورے ملکسے اس وقت مومنین کی ایک بڑی تعداد مسنگ ہے۔ لاپتہ شیعہ افراد کے لواحقین کا کہنا ہے کہ انکے پیاروں کو بازیاب کیا جائے،اور اگر انہوں نے کوئی جرم کیا ہے تو انہیں عدالتوں کے سامنے پیش کیا جائے۔

واضح رہے کہ سید حکیم عابدی علامہ جواد نقوی کی تنظیم تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے اہم ذمہ دار اور علامہ جواد نقوی کے دست راست سمجھے جاتے ہیں لیکن ان کی گمشدگی پر اس تنظیم کی جانب سے کوئی احتجاج عمل میں نہیں لایا گیاتھا۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button