ایران
امریکا اسٹریٹیجک مسائل کا شکار ہوچکا ہے محمد جواد حاج علی اکبری

شیعت نیوز :تہران کے خطیب جمعہ حجت الاسلام محمد جواد حاج علی اکبری نے اس ہفتے نماز جمعہ کے خطبے میں اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ایران کے وزیرخارجہ اور ایرانی سفارتکاری کے لئے یہ فخر کی بات ہے کہ اس پر امریکا نے پابندی لگائی ہے کہا کہ امریکی حکومت کی یہ روش یہ ظاہر کرتی ہے کہ امریکی ڈیپلومیسی اور امریکی حکومت زوال کا شکار ہوچکی ہے۔ تہران کے خطیب جمعہ نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ استقامتی نظریہ کا نتیجہ سامنے آنے لگا ہے کہا کہ امریکی اقدام سے ثابت ہوگیا ہے کہ ملتجیانہ سفارتکاری سے کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے اور ایسی باتوں سے صرف دل کو ہی خوش کیا جاسکتا ہے۔ امریکی وزارت خزانہ نے ایرانی وزیرخارجہ کا نام ان افراد کی فہرست میں شامل کردیا ہے جن پرامریکا نے پابندیاں عائد کررکھی ہیں۔