اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

محکمہ داخلہ کی جانب سے 79 کالعدم تنظیموں پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے پرپابندی عائد

محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام اضلاع کے ڈی پی اوز اور ڈپٹی کمشنرز کو کہا ہے کہ عید کے موقع پر کسی بھی کالعدم تنظیم کو قربانی کی کھال اکٹھی نہ کرنے دی جائیں

شیعت نیوز: محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام اضلاع کے ڈی پی اوز اور ڈپٹی کمشنرز کو کہا ہے کہ عید کے موقع پر کسی بھی کالعدم تنظیم کو قربانی کی کھال اکٹھی نہ کرنے دی جائیں۔ اس سلسلہ میں محکمہ داخلہ پنجاب نے 79 کالعدم تنظیموں کی ایک فہرست بھی جاری کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ نے کالعدم جماعتوں کی فہرست تمام اضلاع کی انتظامیہ کو بھجوا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی محکمہ داخلہ کا پنجاب بھر میں کالعدم تکفیری دہشت گردجماعتوں کی از سرنو مانٹرنگ کا حکم

محکمہ داخلہ پنجاب نے پنجاب پولیس کو عید کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے اور عید کے اجتماعات کی حفاظت کیساتھ ساتھ دیگر سرکاری عمارتوں اور دفاتر کی سکیورٹی پر بھی نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ عید کے دنوں میں ون ویلنگ پر مکمل پابندی ہوگی۔ محکمہ داخلہ نے پولیس کو سی سی ٹی وی کیمرے فعال رکھنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button