ڈی آئی خان،شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا ایک اور سانحہ امداد حسین شہید، سجاد حسین زخمی

31 جولائی, 2019 17:21

شیعت نیوز: ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کی ایک اور کارروائی میں دو عزادار نشانہ بن گئے ہیں ۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروا میں تھانہ یونیورسٹی کی حدود لنڈہ شریف میں کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں کی فائرنگ سےشیعہ عزادار امداد حسین ولد ملازم حسین بلوچ (الیکٹریشن) موقع پر شہید ہوگیا جبکہ سجاد حسین ولد جعفر بلوچ (ڈاکٹر) سکنہ ہزارہ شدید زخمی ہوگیا۔

حسب سابق ارتکاب جرم کے بعد قاتل کمال اطمینان کے ساتھ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اور کسی مقام پہ ان کی پولیس یا سکیورٹی فورسز کے ساتھ کوئی مڈ بھیڑ نہیں ہوئی۔ پولیس نے حسب روایت سانحہ کے بعد علاقے کو گھیرے میں لیکر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، تاہم تاحال قاتلوں یا ان کے سہولت کاروں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان میں تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے رحمت علی شہید

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک ہفتے کے اندر دہشتگردی کی یہ تیسری واردات ہے۔ جس میں اب تک 14 افراد شہید جبکہ 36 زخمی ہوچکے ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں پہلی دہشت گردی کی واردات 21 جولائی کو ہوئی، جہاں درابن روڈ پر کوٹلہ سیداں چیک پوسٹ پر فائرنگ کرکے 2 پولیس اہلکاروں کو شہید کیا گیا

جبکہ دوسری دہشت گردی کی واردات 21 جولائی کو عین اس وقت ہوئی جب کوٹلہ سیداں چیک پوسٹ پر فائرنگ کرکے 2 پولیس اہلکاروں کی میتیں ڈی ایچ کیو ہسپتال لائی گئی تو ٹراما سنٹر کے میں گیٹ پر خودکش دھماکہ کیا گیا، جس میں پولیس اہلکاروں سمیت ابتک 10 افراد شہید جبکہ 35 افراد زخمی ہیں۔ اس سانحہ کے بعد ڈیرہ سرکلر روڈ کو ریڈ زون قرار دیا گیا۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی بڑھائی گئی۔ مگر دہشت گردی کی روک تھام نہ ہوسکی اور آج ٹارگٹ کلنگ کی ایک اور کارروائی میں دو افراد نشانہ بن گئے ہیں۔

1:05 شام اپریل 2, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔