اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

یہ کیسے اسلامی(سعودی) حکمران ہیں، اپنے دفاع کیلئے امریکا کو بلاتے ہیں،سراج الحق

جماعت اسلامی اسلام آباد کے ضلعی ارکان کےاجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت سراج الحق نے کہا کہ دنیائے کفر عالم اسلام پر حملہ آور ہو چکی ہے

شیعت نیوز: جماعت اسلامی اسلام آباد کے ضلعی ارکان کےاجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت سراج الحق نے کہا کہ دنیائے کفر عالم اسلام پر حملہ آور ہو چکی ہے اور ہمارے حکمران ان کے ہاتھوں یرغمال ہیں۔ سعودی عرب میں امریکی فوج کی تعیناتی پر انہوں نے سعودی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ کیسے اسلامی حکمران ہیں، اپنے دفاع کیلئے امریکا کو بلاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب 100برس بھی جنگ لڑلے ایمانی طاقت سے لبریزیمنیوں کو شکست نہیں دے سکتا، صاحبزادہ حامد رضا

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بحران اور مسائل اس لئے ہیں کہ حکومت ہمارے ہاتھ میں نہیں، حکومت میں آکر ایوانوں میں شریعت کو نافذ کرکے دکھائیں گے، اچھا ہوا تحریک انصاف کو موقع مل گیا، اگر اپوزیشن میں ہوتی تواس طرح بے نقاب نہ ہوتی، اب اقتدار میں آ کر بے نقاب ہو چکی ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ 25 اگست کو پشاور میں جماعت اسلامی کی طرف سے عظیم الشان جلسہ عام ہوگا، بلدیاتی انتخابات کی تیاری شروع کر دی ہے، اصل اپوزیشن جماعت اسلامی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ قوم کے حقیقی معنوں میں دکھوں کا مداوا ہو، جماعت اسلامی نے تیاری شروع کر دی ہے اور جماعت کی یہ ضلعی تنظیم ملک بھر کے اضلاع کے لیے ماڈل ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button