اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

امریکہ کے حوالے سےخوش گمان نہیں ہونا چاہئے،افغانستان میں پھنسا امریکہ راہ نجات کیلئے پاکستان کا محتاج ہے، صاحبزادہ حامد رضا

کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی مدد کرنا پاکستان پر فرض ہے۔ افغانستان میں پھنسا امریکہ راہ نجات کیلئے پاکستان کا محتاج ہے، امریکہ کے حوالے سے زیادہ خوش گمان نہیں ہونا چاہئے

شیعت نیوز: سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے ثالثی کی بات کر کے مسئلہ کشمیر کو عالمی مسئلہ تسلیم کر لیا۔ کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی مدد کرنا پاکستان پر فرض ہے۔ افغانستان میں پھنسا امریکہ راہ نجات کیلئے پاکستان کا محتاج ہے، امریکہ کے حوالے سے زیادہ خوش گمان نہیں ہونا چاہئے۔ اندرون اور بیرون ملک قادیانیوں کی سازشیں تیز ہو چکی ہیں۔ عاشقان رسول حکومت کو قادیانیت نوازی نہیں کرنے دیں گے۔ ملک مسائل کی آگ میں جل رہا ہے۔ غریب، مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے ہونے والی ہر خودکشی کی ایف آئی آر حکمرانوں کیخلاف درج ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں نے پاکستان کو مسائلستان بنا دیا ہے۔ انقلاب نظام مصطفے ہی تمام مسائل کا حل ہے۔ حکومت عافیہ صدیقی کا کیس بھی عالمی عدالت انصاف میں لے جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سیاسی و معاشی محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔ ملک معاشی زلزلے کی زد میں ہے۔ سیاسی حالات سازگار بنائے بغیر ملک کو معاشی بحران سے نہیں نکالا جا سکتا۔ نظام مصطفے کے علاوہ حقیقی تبدیلی کا کوئی راستہ نہیں۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں: سعودی عرب 100برس بھی جنگ لڑلے ایمانی طاقت سے لبریزیمنیوں کو شکست نہیں دے سکتا، صاحبزادہ حامد رضا

ان خیالات کا اظہار انھوں نے سنی اتحاد کونسل کے مرکزی و صوبائی عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ حکومت سے عوام کی مایوسی اور بد اعتمادی خطرے کے نشان کو چھو رہی ہے۔ حکومت کو عوام کا صبر مزید آزمانے سے گریز کرنا چاہئے۔ طوفانی بارشوں سے ہونیوالی تباہی کی ذمہ دار حکومت ہے۔ حکومت نے بارش کی تباہ کاریوں سے بچنے کیلئے پیشگی انتظامات نہ کر کے مجرمانہ غفلت کا ثبوت دیا، ملک میں بڑھتی غربت اور مہنگائی کی وجہ بیڈ گورننس ہے۔ ملک میں انصاف اور احتساب کا نظام کمزور ہو چکا ہے، اپوزیشن اور حکومتی شخصیات کا یکساں احتساب ہونا چاہئے۔ احتساب کو تماشا نہ بنایا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button