اہم ترین خبریںپاکستان

ناصران ولایت کانفرنس میں ملک بھر سے ہزاروں افراد شریک ہوں گے ، نثارعلی فیضی

چیئرمین کانفرنس کا مزید کہنا تھا شہید عارف حسین الحسینی کی آواز عالمی استکبار اور طاغوت کے خلاف جرات مندانہ للکار تھی۔ہم اپنے اس عظیم قائد کے مشن پر پوری ذمہ داری سے گامزن ہیں

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام 4اگست کو اسلام آباد میں شہید قائد عارف حسین الحسینی کی برسی کے انعقاد کو حتمی شکل دینے کے لیے تیاریوں کا آغاز ہو چکا ہے۔برسی میں پورے ملک سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہوں گے۔ناصران ولایت کانفرنس کے چیرمین نثار علی فیضی کے مطابق سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی و صوبائی رہنماؤں کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ شہید قائد کی برسی کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے بھرپور اور موثر رابطہ مہم کا آغاز کریں۔

چیئرمین کانفرنس کا مزید کہنا تھا شہید عارف حسین الحسینی کی آواز عالمی استکبار اور طاغوت کے خلاف جرات مندانہ للکار تھی۔ہم اپنے اس عظیم قائد کے مشن پر پوری ذمہ داری سے گامزن ہیں۔شہید علامہ عارف حسینی وحدت و اخوت کے حقیقی داعی تھے۔ان کی ساری زندگی اسلام کی سربلندی اور وطن عزیز کے استحکام کی جدوجہد میں گزری۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم کی ناصران ولایت کانفرنس کی رابط مہم کا آغاز،شہید قائد کے فرزند و رفقاءکو دعوت دے دی گئی

برسی کے حوالے سے مرکزی سیکرٹریٹ سمیت تمام صوبائی دفاتر میں میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے۔راولپنڈی اسلام آباد کے اہم مقامات پر بینرز آویزاں کیے جا رہے ہیں۔ملک کے ممتاز علما سمیت مختلف شخصیات کو دعوت نامے جاری کیے جا رہے ہیں۔انشاللہ 4 اگست پریڈ گراونڈ پر عظیم شان کانفرنس کا انعقاد کر کے عظیم رہنما شہید علامہ عارف حسین الحسینی سمیت وطن عزیز کی سر بلندی اور خصوصا دہشتگردی کی جنگ میں شہید ہونے والے فرزندان وطن کو خراج عقیدت پیش کریں گے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button