مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی جیل میں فلسطینی نوجوان کی شہادت پر فلسطینیوں کا احتجاج

گذشتہ مہینے بیت لحم میں صیہونی بستی بیت فجار سے صیہونی فوجیوں نے فلسطینی نوجوان ماجد طقاطقہ کو گرفتار کرکے اسرائیلی جیل نیتسان کی کال کوٹھری میں ڈال دیا اور پھر جیل انتظامیہ نے اس پر اس قدر تشدد کیا کہ وہ شہید ہوگیا –

اسرائیلی جیل میں فلسطینی نوجوان کی مظلومانہ شہادت کے خلاف بدھ کو غرب اردن میں فلسطینیوں نے ریڈکراس کمیٹی کے دفتر کے باہر اجتماع کیا اور صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کو روکنے کے لئے عالمی برادری کے اقدامات کا مطالبہ کیا –

دوسری جانب صیہونی فوج نے فلسطینی شہید کی لاش کو ورثا کے حوالے کرنے سے بھی انکار کردیا ہے جبکہ صیہونی جیلوں میں صورتحال کشیدہ ہے – فلسطینی قیدیوں سے متعلق تنظیم نے فلسطینی نوجوان ماجد طقاطقہ کی شہادت کا ذمہ دار صیہونی حکومت کو قراردیا ہے –

حماس نے بھی صیہونی جیل میں اس فلسطینی نوجوان کی شہادت کی بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے –

اس درمیان اطلاعات ہیں کہ صیہونی فوجیوں نے بدھ کو ایک بار پھر غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملہ کرکے کم سے کم انیس فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے –

متعلقہ مضامین

Back to top button