اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

اینٹی نارکوٹکس فورس کی کالعدم لشکر جھنگوی کے سہولت کار رانا ثناء اللہ کیس میں اہم پیشرفت

رائع نے بھی بتایا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے رانا ثناء اللہ کے قریبی ساتھیوں کو تفتیش میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا، رانا ثناء کے قریبی پولیس افسران کو بھی شاملِ تفتیش کیا جائے گا۔

شیعت نیوز: اینٹی نارکوٹکس فورس نےکالعدم تکفیری جماعت سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے سہولت کار رانا ثناء اللہ کیس میں اہم پیشرفت کی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد کے بیانات ریکارڈ کر لئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ایس پی یو ملک خالد و دیگر زیر حراست افراد کے بیانات ریکارڈ کر لئے گئے، ذرائع نے کہا ہے کہ اے این ایف پنجاب نے مزید اہم شواہد اکھٹے کر لئے۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں:کالعدم جماعتوں کے سہولت کاررانا ثناءاللہ کی اہلیہ کا واویلا جھوٹاثابت ہوگیا

ذرائع نے بتایا کہ اے این ایف نے اسمگلر بخاری کی نشاندہی پر رانا ثناء اللہ کی ریکی کی تھی، رانا ثناء کے نمبرز اور ان کے ساتھیوں کی نقل و حرکت کو بھی دیکھا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ رانا ثناء اللہ کی گاڑیاں منشیات اسمگلنگ میں استعمال کی گئیں، اے این ایف نے رانا ثناء کیس کی تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔

ذرائع نے بھی بتایا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے رانا ثناء اللہ کے قریبی ساتھیوں کو تفتیش میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا، رانا ثناء کے قریبی پولیس افسران کو بھی شاملِ تفتیش کیا جائے گا۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں:میرے والد کے قتل کا ماسٹر مائنڈ راناثناءاللہ ہے، سابق گورنر کی بیٹی کا تہلکہ خیر انکشاف

خیال رہے کہ آج لاہور کی سیشن عدالت میں منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار رانا ثناء اللہ کو گھر کا کھانا نہ دینے کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔

جیل حکام کا کہنا تھا کہ رانا ثناء کو ان کی طبیعت کے مطابق کھانا دیا جا رہا ہے اور ان کا روزانہ کی بنیاد پر میڈیکل چیک اپ بھی کیا جا رہا ہے، ان کی طبیعت ٹھیک ہے۔

رانا ثناء کے وکیل کا مؤقف تھا کہ وہ بیمار ہیں، جیل قوانین کے مطابق زیر ٹرائل ملزم کو گھر کا کھانا دیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button