پاکستان

نائیجیرین حکومت عالمی استکباری طاقتوں کے دباو ٔپر شیخ زکزاکی کو قتل کرنا چاہتی ہے، ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین

نائیجیریا میں اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ زکزاکی کو عدالتی حکم کے باوجود نائیجیرین حکومت اور فوج نے غیر قانونی طور پر حراست میں لیا ہوا ہے

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاہور کی جانب سے نائیجیریا کے معروف مذہبی اسکالر شیخ زکزاکی اور ان کی اہلیہ کی بے جرم وخطاءقید اور ان کیساتھ روا رکھا جانے والے غیر انسانی سلوک کے خلاف لاھور پریس کلب کے باہر احتجاج کیا گیا۔

اس موقع پر ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ حنا تقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نائیجیریا میں اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ زکزاکی کو عدالتی حکم کے باوجود نائیجیرین حکومت اور فوج نے غیر قانونی طور پر حراست میں لیا ہوا ہے جبکہ نائیجیریا کی سپریم عدالت نے شیخ زکزاکی کو رہا کرنے کے آرڈر جاری کیے ہیں۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں :شیخ زکزکی کی غیر قانونی گرفتاری امریکہ و اسرائیلی دباؤ کا نتیجہ ہے ،علامہ باقرعباس زیدی

انہوں نے مزیدکہاکہ نائیجیرین حکومت عالمی استکباری طاقتوں کے دباو پر شیخ زکزاکی کو قتل کرنا چاہتی ہے ۔ہم ان ظالمانہ اقدام کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ شیخ زکزاکی کو فی الفور رہا کیا جائے اور ان کو مکمل علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں ۔ہم اس غیرانسانی فعل پر حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بزرگ عالم دین شیخ زکزاکی کی غیر انسانی قید اور قتل کی سازش کے خلاف عالمی سطح پر آواز اٹھائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button