پاکستان

صادق آباد ٹرین حادثے کے مرتکب افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

انہوں نے کہاکہ متواتر ٹرین حادثات کارونماہونا تشویش ناک ہے ۔ وفاقی وزیر ریلوے صادق آباد حادثے کی فوری تحقیقات کریں ۔حکومت سانحہ کے ذمہ داروں کا تعین کرکے سختی سے نمٹے

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے صادق آباد میں لاہور سے کوئٹہ جانے والی اکبر ایکسپریس اور مال گاڑی کے درمیان ہونے والے تصادم میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دلی رنج وغم کا اظہار کیاہے ۔

انہوں نے کہاکہ متواتر ٹرین حادثات کارونماہونا تشویش ناک ہے ۔ وفاقی وزیر ریلوے صادق آباد حادثے کی فوری تحقیقات کریں ۔حکومت سانحہ کے ذمہ داروں کا تعین کرکے سختی سے نمٹے ۔لاپرواہی کامرتکب ریلوےعملہ کسی نرمی کا مستحق نہیں ۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں:سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کا ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس

انہوں نے مزیدکہاکہ ایم ڈبلیوایم افسوسناک حادثے میں جاں بحق مسافروں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ خدا تمام ہلاک شدگان کی مغفرت فرمائے اور زخمیوں کو جلد ازجلد صحت کاملہ اور عاجلہ عنایت فرمائے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button