یمن

سعودی عرب کے 30 ’مخبروں‘ کو یمنی عدالت نے موت کی سزا سنا دی

یمن کی فوجداری عدالت نے 30 دانشوروں، ٹریڈ یونین عہدیداروں اور تبلیغی علماء کو مبینہ طور پرسعودی عرب کے لئے جاسوسی کی پاداش میں سزائے موت سنائی ہے۔

ذرائع نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی’’ اے ایف پی ‘ کو بتایا دارلحکومت صنعاء کی ایک فوجداری عدالت میں 36 افراد کے خلاف مقدمہ چلایا گیا۔ مدعا علیھم گذشتہ ایک برس سے یمنی فوج کی تحویل میں تھے۔

ذرائع کے مطابق فوجداری عدالت نے منگل کے روز تیس افراد کو’ جارح ممالک کے لئے جاسوسی ‘کے الزام میں فنا کے گھاٹ اتارے جانے کی سزا سنائی۔ چھ ملزموں کو مقدمہ میں ناکافی شواہد کی بنا پر بری کر دیا گیا۔ سزا ئے موت پانے والے افراد پر الزام تھا کہ وہ عرب اتحاد کو بمباری کے لئے زمینی اہداف کی نشاندہی کیا کرتے تھے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق ’’سزائے موت پانے والوں میں 45 سالہ یوسف البواب بھی شامل ہیں جو کہ پیشے کے اعتبار سے پروفیسر ہیں۔ انہیں 2016ء کے اواخر میں حراست میں لیا گیا۔‘‘

متعلقہ مضامین

Back to top button