پاکستان

علامہ راجہ ناصرعباس کا چیف آف ہزارہ قبائل سردار سعادت ہزارہ کے انتقال پر اظہار افسوس

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے چیف آف ہزارہ قبائل سردارسعادت علی ہزارہ کہ انتقال پر دلی افسوس اور رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے چیف آف ہزارہ قبائل سردارسعادت علی ہزارہ کہ انتقال پر دلی افسوس اور رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔

مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہاکہ سردار سعادت علی ہزارہ انتہائی ملنساراور شفیق سیاسی رہنما تھا۔ ہزارہ قبائل کی یکجہتی میں ان کا کلیدی کرادر تھا۔مرحوم ہمیشہ سیاسی واجتماعی معاملات میں ایم ڈبلیوایم کے معاون ومددگار رہے۔ ان کی وفا ت سے کوئٹہ میں ایک بڑا خلاءپیدا ہوا ہے جس کاپر ہونا مشکل ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ مرحوم کی سیاسی وسماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے سردار سعادت علی ہزارہ کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ہے۔انہوں نے کہاکہ خدا مرحوم کو جوارآئمہ طاہرین ؑمیں محشور فرمائے اور ان کے تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button