اہم ترین خبریںسعودی عرب

معروف عریاں امریکی ریپر نِکی مناج سرزمین کعبتہ اللہ پرفحاشی کی محفل سجانے کیلئےتیار

تفصیلات کے مطابق بدنام زمانہ امریکی ریپر نِکی مناج رواں ماہ سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں اپنےجسم کی نمائش کرے گی

شیعت نیوز: نام نہاد خادمین حرمین شریفین آل سعود نسل یہود کی جانب سے جدت کے نام پرسرزمین مقدس کعبتہ اللہ پر شعائراسلامی کی توہین اور فحاشی کی ترویج کا سلسلہ تیزی سے جاری ۔

تفصیلات کے مطابق بدنام زمانہ امریکی ریپر نِکی مناج رواں ماہ سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں اپنےجسم کی نمائش کرے گی۔

جدہ میں منعقد ہونے والے ثقافتی میلے کے منتظمین نے ٹویٹر پر اطلاع دی ہے کہ نِکی مناج 18 جولائی کوسعودی عرب کی مقدس سرزمین پر فحاشی وعریانی کا مظاہرہ کرے گی اور اس کا پروگرام ایم ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس میں برطانوی موسیقار لیام پین اور امریکی ڈی جے اسٹیو اوکی بھی فن کا مظاہرہ کرے گا۔

آل سعود کا سیاہ کارنامہ ، سرزمین وحی سعودی عرب پرفحاشی کے اڈے کا افتتاح

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی حالیہ برسوں میں جدت کے نام پر اصلاحات کے نتیجے میں سرزمین وحی پر سینما گھر کھل رہے ہیں ، کنسرٹس اور خواتین کےکھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد ہورہا ہے اور دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے عالمی بدنام زمانہ فن کار اور گلوکار اپنے فن کے مظاہرے کے لیے سعودی عرب آرہے ہیں۔

نِکی مناج کی سعودی عرب میں آمد کی خبر کا آل سعود کے حامی حلقوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر خوب خیرمقدم کیا گیا ہے۔ٹویٹر پر ایک صارف نے مناج کی ایک تصویر پوسٹ کی ہے اور ساتھ میں لکھا ہے کہ ’’ میرا خواب پورا ہوگیا‘‘

۔لیکن اسلام پسند حلقوں نے اس پر اپنے سخت ردعمل کا اظہار بھی کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اس طرح کے پروگراموں سے ملک میں فحاشی کو فروغ ملے گا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی آیندہ ایک عشرے کے دوران میں تفریحی شعبے میںفحاشی وعریانی کے فروغ کیلئے 64 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button