اہم ترین خبریںپاکستان

کراچی، کالعدم وہابی تنظیم لشکر جھنگوی فرعون گروپ کے 2مرداور 1خاتون سہولت کار گرفتار

کالعدم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے دو سہولت کار عورت سمیت گرفتار 2پستول اور 2 ایوان گولے اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل برآمدکرلی گئی۔

شیعت نیوز: کراچی پولیس کی بڑی کارروائی کے نتیجے میں کالعدم وہابی دہشتگرد تنظیم لشکر جھنگوی فرعون گروپ کے تین کارندے گرفتار۔ گرفتار شدگان میں راشد بہاری ، سراج الحق سمیت ایک خاتون سہولت کار سکینہ ناز بھی شامل ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکاروں اور شیعہ مکتب فکر کے افراد کی ٹارگٹ میں ملوث گروہ کے خلاف سولجر بازار پولیس اور سول انٹیلیجنس ایجنسی کی مشترکہ کارروائی کے دوران کالعدم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے دو سہولت کار عورت سمیت گرفتار 2پستول اور 2 ایوان گولے اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل برآمدکرلی گئی۔

ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسرکے مطابق پولیس اہلکاروں کو کالعدم لشکر جھنگوی شیخ ممتاز عرف فرعون عرف شہزاد گروپ نے شہید کیا۔گرفتار دہشت گرد گروہ کا سرغنہ شیخ ممتاز جون 2017میں سینٹرل جیل کراچی سے اپنے ساتھی احمد علی عرف منا کے ساتھ فرار ہو گیا تھا۔ملزم پچھلے 5 ماہ سے کراچی میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ گلشن ضیاء میں حلیہ تبدیل کر کے رہ رہا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کے گروہ میں شامل سہولت کاروں اور ٹارگٹ کلرز کی تصویریں سولجر بازار پولیس نے جاری کر دی ہیں ۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے, ملزمان سےمزید تفتیش جاری ہے۔

[contentcards url=”https://shiite.news/ur/ctd-gujranwala/”]

واضح رہے کہ محکمۂ جیل کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ کراچی کی سینٹرل جیل میں قید امریکی صحافی ڈینیئل پرل قتل کیس کے مجرم احمد عمر شیخ کے ساتھ نماز پڑھنے کے لیے ایک اے ایس آئی کی ڈیوٹی لگائی گئی تھی، جس کی ’غفلت‘ کے باعث شدت پسند گروپ لشکر جھنگوی کے دو اہم رکن محمد احمد عرف منا اور شیخ محمد ممتاز عرف فرعون فرار ہو گئے۔

ڈی آئی جی پرویز چانڈیو کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ’اس روز بھی اے ایس آئی فروش، شیخ عمر کے ساتھ نماز ظہر کی ادائیگی کے لیے گئے ہوئے تھے اور جب واپس آئے تو قیدی بغیر کسی گنتی کے واپس جا چکے تھے۔‘

ڈی آئی جی پرویز چانڈیو نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ڈیوٹی کے اہم اوقات میں غیر حاضری اے ایس آئی محمد فروش کے ملزمان کے فرار ہونے میں مدد کرنے کا شبہ پیدا کرتی ہے۔

ڈی آئی جی جیل خانہ جات پرویز چانڈیو نے بی بی سی کو بتایا کہ اس وقت اے ایس آئی محمد فروش معطل اور گرفتار ہیں، انہوں نے اپنی رپورٹ میں فروش کی ملازمت سے برطرفی کی سفارش کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button