پاکستان

ایم ڈبلیوایم کے تحت قومی کانفرنس کاانعقادکل اسلام آباد میں ہوگا، اسدعباس نقوی

انہوں نے کہاکہ قومی کانفرنس کا مقصد خطے کی بدلتی صورت حال اور پاکستان کے ہمسایہ میں جاری گشیدگی کے حوالے سےقومی سیاسی ومذہبی شخصیات اور اہل حل وعقد کی جانب سے قومی بیانیہ کی تشکیل ہے ۔

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری سید اسدعباس نقوی نے کہاہے کہ ایم ڈبلیوایم کےشعبہ سیاسیات کے تحت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی ہدایت پر قومی کانفرنس کل اسلام آباد میں منعقد کی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ قومی کانفرنس کا مقصد خطے کی بدلتی صورت حال اور پاکستان کے ہمسایہ میں جاری گشیدگی کے حوالے سےقومی سیاسی ومذہبی شخصیات اور اہل حل وعقد کی جانب سے قومی بیانیہ کی تشکیل ہے ۔

[contentcards url=”https://shiite.news/ur/qoumi-conference/”]

اسدعباس نقوی نے مزید کہاکہ قومی کانفرنس میں شرکت کیلئے مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو دعوت دی جاچکی ہے ۔اسلام آباد ہوٹل میں منعقدہ قومی کانفرنس سے خصوصی خطاب ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button