پاکستان

بلتستان میں اس سال اسدعاشورا2اگست کو منانے کااعلان

اجلاس میں مجالس اسد کے انتظامات پر گفت و شنید کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ رواں سال اسد عاشورا دو اگست کو منایا جائے گا، عشرہ اسد کی مجالس کا آغاز 23 جولائی سے ہو گا۔

شیعت نیوز: بلتستان میں اسد عاشورا 2 اگست بروز جمعہ کو منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس بات کا فیصلہ انجمن امامیہ بلتستان کے اہم اجلاس میں کیا گیا، اجلاس کی صدارت معروف عالم دین علامہ شیخ حسن جعفری نے کی۔

اجلاس میں مجالس اسد کے انتظامات پر گفت و شنید کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ رواں سال اسد عاشورا دو اگست کو منایا جائے گا، عشرہ اسد کی مجالس کا آغاز 23 جولائی سے ہو گا۔

[contentcards url=”https://shiite.news/ur/molvi-abdul-aziz-sajid-naqvi-challenge/”]

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ حسن جعفری نے کہا کہ عزاداری سید الشہدا ہماری شہہ رگ حیات ہے، اس کے تحفظ کیلئے تن من دھن کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ عاشورہ اسد کے پرامن انعقاد کیلئے ہم سب کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے باوفا اصحاب و انصار نے کربلا کے میدان میں جو عظیم قربانی دی وہ تمام امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button