پاکستان

چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمٰن ملک نے ایم ڈبلیوایم کی قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرلی

وفد نے سینیٹررحمان ملک کو ایم ڈبلیو ایم کےزیر اہتمام ہونے والی قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔سینیٹر رحمان ملک ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام خطے کی صورتحال پر ہونی والی کانفرنس میں شرکت کرینگے۔

شیعت نیوز: سید اسد عباس نقوی کی زیرقیادت مجلس وحدت مسلمین کی وفد کی چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک سے انکے رہائش گاہ پر ملاقات۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد میں سیداسد عباس نقوی کے ہمراہ علامہ ضیغم عباس اور ملک اقرار حسین بھی شامل تھے۔

ملاقات میں سینیٹر رحمان ملک اور ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے ملکی و بین الاقوامی صورتحال پر گفتگو کی۔ وفد نے سینیٹررحمان ملک کو ایم ڈبلیو ایم کےزیر اہتمام ہونے والی قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔سینیٹر رحمان ملک ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام خطے کی صورتحال پر ہونی والی کانفرنس میں شرکت کرینگے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button