اہم ترین خبریںپاکستان

معصوم طالب علم کو الٹالٹکاکر تشدد کا نشانہ بنانے والا تکفیری وہابی مولوی گرفتار

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد قانون حرکت میں آگیا۔ درندہ صفت مولوی کو راولپنڈی کے علاقے صادق آباد تھانہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔

شیعت نیوز: طالب علم کو مدرسہ میں الٹا لٹکاکر تشددکانشانہ بنانے والا تکفیری وہابی مولوی گرفتار۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد قانون حرکت میں آگیا۔ درندہ صفت مولوی کو راولپنڈی کے علاقے صادق آباد تھانہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے مدرسے میں بچے کو الٹا لٹکانے والےتکفیری وہابی قاری کو گرفتار کرلیا جبکہ مدرسے کے مہتمم کا نام پہلے سے فورتھ شیڈول میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک بچے کو چھت سے الٹا لٹکایا گیا ہے۔ بچہ چلا چلا کر رحم کی اپیل کرتا ہے جبکہ اس کے اردگرد بیٹھے طالب علم خوف کے عالم میں سر جھکائے پڑھ رہے ہیں۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی اور مدرسے کا سراغ لگاکر تشدد میں ملوث قاری کو گرفتار کرلیا۔

اے ایس پی نیو ٹاؤن سرکل ضیاء الدین کے مطابق راولپنڈی کے علاقہ ڈھوک کشمیریاں میں واقع مدرسہ تعلیم القرآن کے قاری نورمحمد نے معمولی غلطی پر طالب علم کو الٹا لٹکایا تھا۔ پولیس نے مدرسے کا سراغ لگا کر تشدد میں ملوث قاری کو حراست میں لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویڈیو 5 ماہ پرانی ہے اور طالبعلم کا تعلق مانسہرہ سے ہے جس کے والدین کو تفصیلات معلوم کرنے کیلئے راولپنڈی بلایا ہے۔ بچے کے والدین نے درخواست دی تو مقدمہ درج کریں گے۔

اے ایس پی نے کہا ہے کہ مدرسہ تعلیم القرآن کے مہتمم مفتی ناصر محمود ہیں جن کا نام فورتھ شیڈول میں شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button