اہم ترین خبریںسعودی عرب

محمدبن سلمان کے تنخواہ دار بلوائیوں نے مخالفین کی زندگی اجیرن کردی

شیعت نیوز : سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے تنخواہ دار بلوائیوں نے حکومت مخالف لوگوں کے گھروں پرحملے شروع کردیےہیں۔

سعودی عرب میں حکومت کےتنخواہ دار غنڈہ گردوں کی طرف سےمحمد بن سلمان کی مخالفت کرنے والے سماجی کارکنوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی ہے۔محمدبن سلمان کے پروردہ یہ ایجنٹ آئے روز ان کارکنوں کے گھروں‌پر دھاوے بول کر گھروں میں موجود خواتین اور بچوں کو ہراساں کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ کچھ مہینوں میں سعودی عرب کی سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نےمحمد بن سلمان کے خلاف سعودی عرب میں اصلاحات کے نام پر غیر شرعی کاموں کی تشہیر پر تنقید کی تھی۔

جیسے ہی اس تنقید کی خبر پھیلی تو ان کارکنوں کے گھروں پر بلوائیوں کے حملے شروع ہوگئے۔ حملے کرنے والے شرپسندوں میں محمد بن سلمان کے پروردہ ایجنٹ شامل ہیں جو محمد بن سلمان اورملک میں اصلاحات کے نام پر کیے جانے والے غیر اسلامی کاموں کو بند کرنے کا مطالبہ کرنے والوں کو سبق سکھانے کی کوشش کررہےہیں۔

سول سوسائٹی کے ان کارکنان کا کہنا ہےکہ ہم جانتے ہیں کہ بن سلمان کی مخالفت خطرات سے پُرہے مگرہم اپنی ذمہ داری ادار کرتے ہوئے سعودی ولیعہد کو حالات سے آگاہ کررہے ہیں تاکہ وہ کوئی بروقت فیصلہ کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ جب سےبن سلمان اور حکومت پر تنقید شروع کی ہے تب سے سیکیورٹی اہلکاروں کی وردیوں میں ملبوس فراد، سول کپڑوں میں ملبوس اور حکومت نواز عناصر نے کارکنوں کے گھروں پردھاوے بولنا شروع کررکھے ہیں۔

سول سوسائٹی کے کارکن واحد العمری کا کہنا ہے کہ ان کے دوست عبدالرحیم کے گھر پرحکومت نواز بلوائیوں نے رات کے تین بجے یلغار کی اورعبدالرحیم کو اپنی جان بچانے کے لیے کار میں چھپنا پڑا۔

بعد ازاں عبدالرحیم نے اس واقعے کی ایک فوٹیج جاری کی تاہم اس کی آواز ختم کردی گئی کیونکہ اس میں حکومتی تخریب کاروں کی طرف سے انہیں بیہودہ گالیاں دی گئی تھیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button