آیت اللہ العظمیٰ سیدابوالقاسم الخوئیؒ مرحوم کے فرزند حجۃ الاسلام سید عبد الصاحب الخوئی کی پاکستان آمد
شیعت نیوز: نامورمرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ سیدابوالقاسم الخوئیؒ مرحوم کے فرزند حجۃ الاسلام سید عبد الصاحب الخوئی حفظہ اللہ ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں ۔
ان کے اعزاز میں جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں تقریب منعقد کی گئی۔تفصیلات کے مطابق تقریب میں شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔
اس موقع پر مفسر قرآن آیت اللہ محسن نجفی اور علامہ افتخار حسین نقوی بھی خصوصی طور پر شریک تھے۔ واضح رہے کہ علماء کرام، طلاب و زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی تقریب میں شریک تھیں۔







