پاکستان

امام خمینی ؒکا انقلاب اللہ کی زمین پر اللہ کے قانون کو نافذ کرنے کے لئے تھا، علامہ جواد نقوی

انہوں نے کہاکہ امام خمینی نے ایران میں انقلاب برپا کرکے اڑھائی ہزار سالہ شہنشاہیت کو سرنگوں اور رعونت و تکبر کے بت کو پاش پاش کیا اور امت مسلمہ کو بتایا کہ جہاں بھی اسلام کے تشخص کو خطرہ ہو

شیعت نیوز: تحریک بیداری امت مصطفیٰ کی جانب سے نشتر پارک میں اتحاد و و حدت کانفرنس بمناسبت برسی امام خمینی کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان بھر سے جید شیعہ و سنی علماء کرام و عظام نے شرکت کی۔ اس موقع پر تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ اور پرنسپل جامعہ عروۃ الوثقیٰ علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا امام خمینی وہ عظیم عالمی اسلامی رہنما تھے، جنہوں نے امت مسلمہ کو استعماری طاقتوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کا درس دیا، ان کی آواز دنیا کی ان طاقتوں کے خلاف تھی، جو اسلام کی حقیقی تعلیمات کو مسخ کرکے دنیا بھر میں اسلام کی شکل میں من پسند مذہب کا اجراء چاہتے تھے۔

انہوں نے کہاکہ امام خمینی نے ایران میں انقلاب برپا کرکے اڑھائی ہزار سالہ شہنشاہیت کو سرنگوں اور رعونت و تکبر کے بت کو پاش پاش کیا اور امت مسلمہ کو بتایا کہ جہاں بھی اسلام کے تشخص کو خطرہ ہو، اس طرح توحید کا پرچار کیا جائے، ان کا انقلاب اللہ کی زمین پر اللہ کے قانون کو نافذ کرنے کے لئے تھا، وہ اللہ کے نظام توحید اور ربوبیت کے نظام پر کامل یقین اور ایمان رکھتے تھے، ان کا ایمان تھا کہ اس کائنات میں سب سے بڑی طاقت اور قدرت اللہ کی ذات ہے اور اسی پر توکل کرنا چاہیئے۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں:جنگ احد میں مورچہ چھوڑنے والوں نےرسول اللہ کی نافرمانی کی تھی، گستاخی کہنے والے ملا خدا کا مقابلہ کرتے ہیں، علامہ سید جواد نقوی

علامہ جواد نقوی نے کہا کہ امام خمینی نے ناموس دین کے دفاع کے لئے آواز بلند کی، ناموس دین کے دفاع کا یہ تقاضہ ہے کہ دین کتابوں اور الماریوں میں بند نہ رہے بلکہ دین کی اصلی تعلیمات محفوظ بھی رہیں اور معاشرے پر اللہ کے دین اور قانون کو نافذ بھی کیا جائے، امام خمینی نے اس کام کے لئے اپنے آپ کو آمادہ کیا، سیر و سلوک اور تہذیب نفس کے مراحل طے کئے، عظیم ترین اساتیذ اور مربیوں کے زیر اثر اپنے علمی درجات کو بلندی پر لے گئے، علم و عمل کے زیور کے ساتھ ساتھ تہذیب نفس سے اپنے باطن کو بھی آراستہ کرتے رہے، جو اللہ کے نظام کو معاشرے میں نافذ کرنے کا بنیادی مرحلہ ہے، انبیاء کے نقش قدم پر چلتے ہوئے طاغوتی اور سرکش قوتوں کے ساتھ ٹکرائے اور دنیا بھر کے مظلوموں کی حمایت میں آپ نے آواز حق بلند کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button