اہم ترین خبریںسعودی عرب

آل سعود کی جانب سے امت مسلمہ کو ’’حلال نائٹ کلب‘‘ کے بعد’’ حلال وسکی‘‘ کا تحفہ

شیعت نیوز : سعودی عرب پر قابض آل سعود کی جانب سے امت مسلمہ کو حلال نائٹ کلب کے بعد حلال وسکی کا تحفہ دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ سلمان کے بیٹے محمد بن سلمان کے سعودی ولیعہد بننے کے بعد سے اسرائیل اور امریکہ کی خواہش پر پورے سعودی عرب میں اصلاحات کے نام پر غیر شرعی اور غیر اخلاقی کاموں کا آغاز ہوا جو زور و شور سے جاری ہے۔

کچھ روز قبل سعودی عرب کے شہر جدہ میں نائٹ کلب کا افتتاح کیا گیا جس میں بے راہ روی سمیت جنسی برائیوں کی تمام سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔

سعودی عرب میں 13 جون کو کھلنے والے اس نائٹ کلب کو حلال کلب کا نام دیا گیاتھا۔

اسلام کے نام نہاد ٹھیکیدار آل سعود نے اس حلال کلب کے بعداب ’’حلال شراب‘‘ بھی متعارف کروادی ہے جسے حلال وسکی کہا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب میں اس سے قبل سینما گھر کاافتتاح کیا گیا تھا اس کے علاوہ ریاض میں امریکی فحش رقاصہ و گلوکارہ کو رقص و سرور کی محفل کیلیے خصوصی طور پر بلایا گیا تھا ۔

واضح رہے کہ نام نہاد خادمین حرمین آل سعود نے اس سے قبل بھی کئی بار اس طرح کی بیہودہ حرکات کر کے سرزمین وحی کی حرمت کو پامال کیا ہے جس کے باعث امت مسلمہ میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button