دنیا

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے سعودی عرب کوایک مرتبہ پھر ذلیل کردیا

صدر ٹرمپ نے کہا کہ مغربی ایشیا میں امریکہ کی فوجی موجودگی کا ایک مقصد سعودی عرب کی حفاظت ہے اور سعودی عرب کو اپنی حفاظت کے بدلے میں ٹیکس ادا کرنا چاہیے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے این بی سی کے ساتھ گفتگو میں ایک بار پھر سعودی عرب کی یزیدی اور معاویائی ظالم و جابر آل سعود حکومت کی تحقیر اور ذلیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کو اپنی حفاظت کے اخراجات ادا کرنے ہوں گے ۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ سعودی عرب کی حفاظت کررہا ہے سعودی عرب مالدار ملک ہے اسے اپنی حفاظت کا ٹیکس ادا کرنا چاہیے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ مغربی ایشیا میں امریکہ کی فوجی موجودگی کا ایک مقصد سعودی عرب کی حفاظت ہے اور سعودی عرب کو اپنی حفاظت کے بدلے میں ٹیکس ادا کرنا چاہیے ۔ ٹرمپ نے کہا کہ ماضی میں امریکہ سعودی عرب کی مفت حفاظت کرتا تھا لیکن اب وہ اس سے ٹیکس وصول کررہا ہے۔ صدرٹرمپ نے کہا کہ میں نے ٹیلیفون پر گفتگو میں سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان سے واضح طور پر کہا کہ امریکہ کا سعودی عرب کی حفاظت پر بڑا خرچہ ہورہا ہے اور سعودی عرب کو یہ خرچہ ادا کرنا چاہیے ولیعہد محمد بن سلمان نے میری اس بات قبول کرلیا۔

ٹرمپ نے سعودی عرب کے ہاتھوں خاشقجی کے قتل کے بارے ميں سوال کا جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن جنگ میں یمنی شہریوں کی ایران حمایت کررہا ہے اور ایران یمنی شہریوں کو دفاع کے سلسلے میں مدد فراہم کررہا ہے اور یمنی سعودی عرب پر میزائل داغ رہے ہیں اور سعودی عرب کے ڈرونز طیاروں کو گرا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button