مقبوضہ فلسطین

مقبوضہ بیت المقدس کے 100 فلسطینی باشندوں کو مکانات مسماری کا حکم

شیعت نیوز: اسرائیلی ریاست نے مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینی باشندوں پر مزید عرصہ حیات تنگ کرتے ہوئے انہیں شہر سے نکالنے کے ظالمانہ منصوبے کے تحت 21 دنوں کے اندر اندر 100 فلسطینیوں کو اپنے مکانات خود مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں کی گھروں کی مسماری کی دفاع کمیٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ جنوب مشرقی بیت المقدس کے صور باھر کے مقام پر وادی الحمص کالونی میں فلسطینی باشندوں کے 100 مکانات 21 دنوں کے اندر اندر مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں :القدس میں فلسطینیوں کی ہر طرح کی سرگرمیوں پر پابندی کے لیے ایک نیا بل منظور

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام نے گذشتہ روز وادی الحمص کالونی میں رہائش پذیر ایک سو فلسطینی باشندوں کو اپنے مکانات اپنے ہاتھوں مسمار کرنے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنے’’ غیر قانونی طور پر تعمیر کردہ‘‘ مکانات کو اپنے ہاتھوں خود مسمار کریں ورنہ انہیں بھاری جرمانے ادا کرنا ہوں گے۔

ادھر آج جمعہ کو القدس میں فلسطینیوں نے مکانات مسماری کی انتقامی پالیسی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔

فلسطینی شہری وادی الحمص کالونی میں دھرنا دیں گے اور مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری جمعہ کےاجتماع میں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کے خلاف تقریر کریں گے جب کہ جمعہ کے بعد وادی الحمص کالونی میں فلسطینی شخصیات ایک پریس کانفرنس بھی کریں گی۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کی درخواست پر اسرائیل کی نام نہاد سپریم کورٹ نے بھی نسلی دیوار کو وسعت دینے اور صیہونی کالونیوں کی تعمیر کے لیے فلسطینیوں کوایک سو مکانات فوری طور پر مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button