پاکستان

صوفیاء کی سرزمین ملتان پر داعش کا حملہ، سی ٹی ڈی کی بروقت کاروائی

شیعت نیوز: سیکیورٹی فورسز نے کالعدم تکفیری وہابی دہشتگرد تنظیم داعش کے خلاف بروقت کاروائی کر کےملتان میں دہشتگردانہ کاروائی کی سازش کو ناکام بنادیا۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم تنظیم داعش خراسان کی ملتان میں دہشت گردی کی سازش کو سی ٹی ڈی نے ناکام بنا دیا۔سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ ان کے3 ساتھی فرار ہو گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گرد رضوان اور عمران کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، اسلحہ، نقشے اور رقم برآمد کر لی گئی ہے تاہم مارے گئے دہشت گردوں کے 3 ساتھی فرار ہو گئے ہیں۔

[contentcards url=”https://shiite.news/ur/ssp-bilal-khan-murder/”]

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دونوں دہشتگرد 3 سرکاری افسران کے اغواء میں بھی ملوث تھے، دونوں دہشتگرد لاہور میں امریکی شہری کے اغواء میں بھی ملوث تھے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ مارے گئے دہشت گردفیصل آباد کے علاقے سمندری میں کیش وین لوٹنے میں بھی ملوث تھے، کیش وین لوٹنے کے دوران دہشت گردوں نے تمام گارڈز کو قتل کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ اعلی حکام اب تک پاکستان میں کالعدم تکفیری وہابی دہشتگرد تنظیم داعش کے پاکستان میں موجود ہونے کے بارے میں انکاری رہے ہیں تاہم پنجاب اور سندھ میں داعش نے اپنا نیٹ ورک بنانے کا کام تیز کررکھا ہے جس کے خلاف سیکیورٹی فورسز مختلف اوقات میں کاروائیاں کرتی رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button