دنیا

یوم شہادت امام جعفر صادق (ع) کی مناسبت سےمقبوضہ کشمیر میں مجلس عزاء کا انعقاد

شیعت نیوز: شہادت امام جعفر صادق (ع) کے یوم شہادت کی مناسبت سےمقبوضہ کشمیر میں مجلس عزاء کا انعقادکیا گیاجس سے آغا سید حسن نے خطاب کیا۔

تفصیلات کے مطابق سلسلہ امامت کی چھٹی کڑی حضرت امام جعفر صادق (ع) کے یوم شہادت کی مناسبت سے جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے ضلع بڈگام میں سالانہ مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔ انجمن شرعی شیعیان کے مرکزی ذاکرین نے مرثیہ خوانی کی اور احیائے دین و شریعت کے حوالے سے امام عالی مقام (ع) کی گرانقدر خدمات اور بےمثال قربانیوں کو یاد کیا گیا۔ مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی نے حضرت امام جعفر صادق (ع) کی سیرت و کردار کے کئی گوشوں کی وضاحت کی۔

[contentcards url=”https://shiite.news/ur/barthi-fuj-ki-jarhiat/”]

آغا سید حسن نے کہا کہ امام جعفر صادق (ع) کے سایہ سرپرستی میں مسلمانوں نے علوم اسلامی اور عرفان الٰہی کی وہ منزلیں طے کیں، جن سے امت مسلمہ رہتی دنیا تک فیضیاب ہوتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ امام صادق (ع) کا دور امامت علم و آگہی کے ایک درخشندہ دور کی حیثیت سے تاریخ اسلام میں مرقوم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ (ع) کے علمی کمالات اور روحانی کرامات کے آگے وقت کے تمام علماء و فضلاء مستفید ہوتے رہے۔ آغا سید حسن نے کہا کہ آپ (ع) نے ہی تاریخ اسلام میں اولین اسلامی دانشگاہ قائم کی، جہاں بیک وقت ہزاروں طالب علم آپ سے شرف تلمز حاصل کیا کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ امام عالی مقام حکومت وقت کی پالیسیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے تھے، تاکہ شریعت اسلامی کو حکومتی سطح پر زک نہ پہنچائی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ امام جعفر صادق (ع) کی یہ روش وقت کے حکمرانوں کو انتہائی ناگوار گزری اور یہی روش امام عالی مقام (ع) کی شہادت کا باعث بن گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button