اہم ترین خبریںایران

ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی ڈرون طیارہ تباہ کردیا

شیعت نیوز: ایرانی پاسداران انقلاب نے ایرانی سرحدوں کی خلاف ورزی کرنے پر امریکی ڈرون طیارہ تباہ کر دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایران کے صوبہ ہرمزگان میں مبارک پہاڑ کے علاقہ میں امریکی جاسوس ڈرون ’’ گلوبل ہاؤک‘‘ نے ایرانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جسے پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے مار گرایا۔

امریکہ نے ایران کی جانب سے اپنا ڈرون طیارہ مار گرائے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔

ایک امریکی اہلکار نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ گرایا جانے والا ڈرون یو ایس نیوی ایم کیو 4 سی ٹریٹون تھا۔اس سے قبل ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے ایرانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ایک امریکی جاسوسی ڈرون کو مار گرایا ہے۔

یہ پیش رفت پینٹاگون کی جانب سے خطے میں 1000 مزید فوجی تعینات کرنے کے اعلان کے کچھ ہی دن بعد آئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button